خواجہ سرا نے مس یونیورس سپین کا مقابلہ حسن جیت لیا

04 جولائی 2018 (17:31)

میڈرڈ : خواجہ سرا نے مس یونیورس اسپین 2018 کا مقابلہ حسن جیت لیا ہے، تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر مالقہ میں چھٹے سالانہ مقابلہ ِ حسن کا انعقاد کیا گیا۔

مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی 23حسیناﺅں نے حصہ لیا۔

مختلف راﺅنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راﺅنڈ کیلئے 8 حسیناﺅں کا انتخاب کیا گیا، جب کہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 26سالہ اینجلا پونس نامی خواجہ سرا نے مس یونیورس اسپین 2018 کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔

مزیدخبریں