بالآخر مسلم لیگ (ن) نے انتخابی منشور پیش کرنے کا اعلان کر دیا
04 جولائی 2018 (17:22) 2018-07-04

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا انتخابی منشور کل بروز جمعرات پیش کیا جائے گا ۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن ) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کا انتخابی منشور پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ( ن ) کے انتخابی منشورمیںملک کو درپیش چیلنجز ، تعمیر و ترقی اور انفراسٹر اکچر کی بنیاد پر نکات ترتیب دئیے گئے ہیں ۔


منشورمیں کراچی، بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر کرنے پر بھی لائحہ عمل دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق منشور میں بجلی ، تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے بھی نکات شامل کئے گئے ہیں۔


ای پیپر