احد چیمہ اور دیگر ملزمان کے ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع
04 جولائی 2018 (17:11) 2018-07-04

لاہور : احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ملوث سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ اور نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق سمیت 6ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کرتے ہوئے تمام ملزموں کو 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔


لاہور میں احتساب عدالت کے جج چوہدری منیر نے آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی ۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں احد چیمہ نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی ، اس حوالے سے 61 ہزار شہریوں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ عدالت نے احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


واضح رہے کہ آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل سے متعلق نیب ریفرنس 3 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، جس میں نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق، ایل ڈی اے کے چیف انجینئر اسرار سعید،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایل ڈی سی امیتاز حیدر اور سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی عارف مجید بٹ کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔


ای پیپر