سعودی عرب میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگا دی
04 جولائی 2018 (16:56) 2018-07-04

ریاض: سعودی عرب کے مغربی صوبے مکہ مکرمہ میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی۔


گورنر مکہ مکرمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ جدہ اور مکہ کے درمیان واقع الجموم کے علاقے میں پیش آیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،تاہم متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کی گاڑی جلانے والوں کا تعلق انہی کے علاقے سے ہے جو خواتین کی ڈرائیونگ کے شدید مخالف ہیں۔


ای پیپر