تمباکو کی قومی برآمدات میں 57.35 فیصد کی کمی

04 جولائی 2018 (16:53)

اسلام آباد :مئی 2018 کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 57.35فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔


ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2018 کے دوران تمباکو کی برآمدات 5 لاکھ 11 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ مئی 2017 کے دوران تمباکو کی برآمدات سے 11 لاکھ 98 ہزار کا زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح مئی 2017 کے مقابلہ میں مئی 2018 کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 6 لاکھ 87 ہزار ڈالر یعنی 57 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

مزیدخبریں