Source : Yahoo

ٌپنجاب اور خیبر پختونخوا میں اکثریت سے ہی وفاقی حکومت بنائیں گے:عمران خان
04 جولائی 2018 (15:23) 2018-07-04

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف پنجاب پولیس کے ذریعے ہی ماورائے عدالت لوگوں کومرواتا رہا ہے، 30 سال تک باریاں لینے والوں نے ملک کوتباہ کر دیا،اللہ کی طرف سے پکڑ ہوتی ہے تو پاناما نکل آتا ہے، عوام تبدیلی کیلئے تیار ہے، امپائر صرف اللہ کی ذات ہے، لمبی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل ہے اور اسی بنیاد پر وفاق میں حکومت قائم کریں گے۔

کراچی میں پانی، بجلی، پولیس اور انتظامی امور کو ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر ممالک میں ترقی کی رفتار محدود ہو جائے گی، کراچی کے بغیر نئے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔کراچی میں تاجربرداری کی جانب سے ناشتے کی دعوت میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے دعوی کیا کہ کراچی کو پانی، انتظامی اور پولسنگ کے بحران سے نکلنے کے لیے خصوصی پروگرام تشکیل دیں گے، کراچی میٹروپولیٹن سٹی ہے جس میں لندن، پریس اور نیویارک کی طرح انتظام و انصرام چلانے چاہیے، جسے پی ٹی آئی حقیقت کا روپ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی، بجلی، پولیس اور انتظامی امور کو ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر ممالک میں ترقی کی رفتار محدود ہو جائے گی کیونکہ کراچی ایک اقتصادی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پنجاب میں ان کے خلاف 32 ایف آئی آر درج ہیں۔

عمران خان نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی بلترتیب 6، 6 مرتبہ برسراقتدار آئیں لیکن اپنے صوبوں کی پولیس کو غیر سیاسی بنانے میں ناکام رہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں ہماری پہلی حکومت میں ہی پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی آزاد ادارے سے سروے کرالیا جائے خیبرپختونخوا کی پولیس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور ہم نے پولیس کو کسی سیاسی مخالف یا ماورائے عدالت قتل میں استعمال نہیں کیا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا جو سیاسی تنظیمیں ملک کو برباد کردیں وہ اداروں میں بھرتی نہیں لا سکتے، آج پنجاب اور سندھ پولیس پر ہزاروں ماورائے عدالت کیسز کا سامنا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام تبدیلی کیلئے تیار ہے، امپائر صرف اللہ کی ذات ہے،چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی پولیس ماڈل پولیس بن چکی ہے لیکن شہبازشریف پنجاب پولیس کے ذریعے ہی ماورائے عدالت لوگوں کومرواتا ہے لیکن اب اللہ کی طرف سے پکڑ آتی ہے تو پاناما نکل آتا ہے، لمبی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے،30 سال تک باریاں لینے والوں نے ملک کوتباہ کر دیا ہے، ادارے تباہ کر دیئے گئے جن سے ملک ترقی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کہا کبھی اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھیں، میرا تجربہ ہے آخری گیند تک میچ جیتا نہیں جاسکا۔

انہوں نے کہا الیکشن میں انہیں پتہ چل جائے گا اللہ تعالی ہی دلوں پر راج کرتا ہے، قوم مقروض ہوتی جا رہی ہے، انہوں نے باریاں لگائی ہیں، بنگلادیش ہم سے آگے چلا گیا، اصل سرمایہ کاری قوم پر پیسہ لگانا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی ترقی صرف اشتہاروں تک تھی، لاہور میں بارش نے ترقی کا پول کھول دیا، کہا گیا لاہور پیرس بن گیا، بارش کے بعد اصلیت سامنے آگئی۔ انہوں نے کہا کراچی میں نظام کی تبدیلی تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، الیکشن کے بعد کونسی سیٹ رکھوں گا، ابھی فیصلہ نہیں کیا، نیا پاکستان کراچی کے بغیر نہیں بن سکتا، 30 سال سے باریاں لینے والوں کے پاس کراچی کا حل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک کراچی کو ہم ٹھیک نہیں کریں گے نیا پاکستان نہیں بنے گا اورجب تک کراچی اوپر نہیں آئےگا تب تک پاکستان اوپر نہیں آئےگا،ہم کوڑے کرکٹ سے بجلی بنائیں گے، اور ابھی سے منصوبہ کر رہے ہیں کہ کراچی کو کیسے پانی دینا ہے ، کراچی پولیس کو بھی غلط استعمال کیا جاتا رہاہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ 60کی دہائی میں ہم ترقی پر تھے جبکہ آج ہم مقروض ہوتے جارہے ہیں،ادارے تباہ ہوگئے ہیں،پی آئی اے کبھی دنیا کی بہترین ایئرلائن تھی آج اس کا حال دیکھیں،کبھی قوم پر اتنا قرضہ نہیں چڑھا جتنا پچھلی حکومت کے دور میں چڑھا،بنگلا دیش آج ہم سے آگے نکل چکا ہے اور سب تباہی ہمارے سامنے ہوئی ۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہماری پہلی باری ہے،باقی سب 6 باریاں لے چکے اوران کے بچے باہر بڑے بنگلوں میں رہتے ہیں،نواز شریف کا بیٹا 600کروڑ روپے کے گھر میں رہتا ہے،اللہ نے پاکستان کو اندھیری رات سے نکلنے کے لئے زبردست موقع دیا ہے،عام انتخابات میں وفاقی حکومت بنانے کے لئے ہمارے پاس کافی نشستیں ہوں گی۔

گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی بارش کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کو جو پیرس بنانا تھا وہ سب قوم کے سامنے آگیا،لاہور میں بارش نے ترقی کا پول کھول دیا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہمیں حکومت ملی تھی تو سب سے زیادہ دہشت گردی کے پی میں تھی ،پاکستان کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں،فیصلہ ہوتے ہوئے نظرآ رہا ہے،سب سے بڑا امپائراللہ تعالی ہے،اس کا فیصلہ آ گیا ہے۔میں اپنے امیدواروں سے کہتا ہوں گلی گلی جائیں،ریلیاں نکالیں،قوم مقروض ہو چکی ہے،کبھی ایسی بےروزگاری نہیں تھی،رحیم جانو، یحیی پولانی سمیت دیگر کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔


ای پیپر