Source : Yahoo

این آر او کیس :مشرف اور زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب
04 جولائی 2018 (15:15) 2018-07-04

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدور پرویز مشرف اور آصف علی زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں جبکہ چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ جو بڑے یہ سمجھتے ہیں وہ پکڑے نہیں جائیں گے، انہیں ڈھونڈ نکالیں گے، تقریبا ایک ہزار لوگ ہیں ان سے تفصیلات لیں گے، بیان حلفی دیں کہ پاکستان سے باہر کوئی اکاﺅنٹ نہیں، ہم نے ڈیم بنانے ہیں اور بڑے کام کرنے ہیں، ہم نے کرپشن کو ختم کرنا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں این آر او سے فائدہ اٹھانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے یہ حکم بھی دیا کہ سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم بھی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں۔سپریم کورٹ نے اپنے احکامات میں کہا کہ تمام فریق بیرون ملک جائیدادیں اور غیر ملکی اکاونٹس ظاہر کریں، کسی کی کوئی آف شور کمپنی ہے تو وہ بھی ظاہر کریں۔سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ تمام فریق اپنے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرائیں، اپنے اور بچوں کی بیرون ملک جائیدادیں اوراکاونٹ ظاہر کریں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ ملک قیوم اور آصف زرداری کی طرف سےجواب کب آئے گا؟جس پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ زرداری کی طرف سے جواب آگیا ہے۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے پراپرٹی اور فارن اکاونٹ ظاہر کرنے ہیں، لوگوں نے ایمنسٹی اسکیم میں پیسہ وائٹ کر لیا ہے۔ان کامزید کہنا ہے کہ آپ لوگوں کے باہر کوئی اثاثے ہیں یا نہیں، اس پرسپریم کورٹ کو اعتماد میں لیں، سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے میں کیا مسئلہ ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو بتائیں کہ پاکستان سے باہر آپ کی اور آپ کے بچوں کی کوئی پراپرٹی ہے یا نہیں۔

جو بڑے یہ سمجھتے ہیں وہ پکڑے نہیں جائیں گے، انہیں ڈھونڈ نکالیں گے، تقریبا ایک ہزار لوگ ہیں ان سے تفصیلات لیں گے، بیان حلفی دیں کہ پاکستان سے باہر کوئی اکاﺅنٹ نہیں، ہم نے ڈیم بنانے ہیں اور بڑے کام کرنے ہیں، ہم نے کرپشن کو ختم کرنا ہے۔چیف جسٹس نے فاروق نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ نے وعدہ کیا تھا، اب کچھ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔فاروق نائیک نے جواب دیا کہ جہاں تک آصف زرداری کا تعلق ہے، ہم نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔میرے موکل آصف زرداری 8 مختلف مقدمات میں باعزت بری ہوئے۔


ای پیپر