دنیا کا سب سے بڑا ڈبل ڈیکر طیارہ 8 جولائی کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترے گا
04 جولائی 2018 (13:52) 2018-07-04

اسلام آباد: دنیا کا سب بڑا مسافر بردار ڈبل ڈیکر طیارہ ائیر بس 380 آٹھ جولائی کو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترے گا ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہوابازی میں تاریخی لمحہ آنے والا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔طیارے کی پاکستان آمد کی اجازت ملنے کے بعد سول ایوی ایشن نے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پرواز کی لینڈنگ کے لیے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ سمیت تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ 4 انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 800 سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کے لئے 2 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔


8 جولائی کو اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 650 کے قریب مسافر سوار ہوں گے۔ ڈبل ڈیکر طیارے ائیربس 380 سے مسافروں کو اتارنے کے لیے 2 بورڈنگ برجز لگائے جائیں گے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کے لئے روانہ ہوجائے گا ۔


ای پیپر