Good News for Global Epidemic
04 جنوری 2021 (20:21) 2021-01-04

اسلام آباد:معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عالمی وبا کی دوسری لہر سے متعلق عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اس وبا کی دوسری لہر میں کچھ ٹھہرائو آچکا ہے ،تعلیمی اداروں سمیت شادی ہالز کی بندش نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا عالمی وبا سے بچائو کیلئے اس وقت مزید احتیاط کی ضرورت ہے تعلیمی ادارے ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم حصہ ہیں ،انہوں نے کہا تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کےبعد وبا پھیلنے کا جائزہ لیا جائیگا ،تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے ہی عالمی وبا کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملی ،اس کے علاوہ ایس او پیز پر سختی سے علمدر آمد کروانے کے باعث پاکستان عالمی وبا کی دوسری لہر کو بھی قابو کروانے میں کامیاب رہا ،ان کا کہنا تھا ابھی وبا کا مکمل خاتمہ نہیںہوا اس لیے احتیاط کی ضرورت ہے ۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفاقی وزیر تعلیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سخت احتیاطی اقدامات اٹھائے جن کا تعلق ہمارے تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے تھا اور جو دیگر ہم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جیسے بڑے اجتماعات، شادی ہال اور ریسٹورنٹس بند جگہ پر ڈائننگ پر پابندی عائد کی۔


ای پیپر