CM Punjab Usman Buzdar Big Statement about South Punjab
04 جنوری 2021 (18:57) 2021-01-04

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے شاندار اعلان کرتے ہوئے کہا ہم سابقہ حکومتوں کی طرح پوائنٹ سکورنگ نہیں نہیں کرینگے بلکہ عملی اقدام کر کے دکھائیں گے ،انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کےعوام کی فلاح وبہبودکیلئےاربوں روپے کےمنصوبےشروع کر چکے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا مسترد شدہ عناصر جنوبی پنجاب پر پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں ،جنوبی پنجاب پر سیاست چمکانے والے ناکام رہیں گے،جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے،عثمان بزدار کا کہنا تھا جنوبی پنجاب کےعوام نےپی ٹی آئی کوجومینڈیٹ دیاہے اس کی عزت رکھیں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا اضی کی حکومتوں نےسیاسی شوبازی کرکےجنوبی پنجاب کےعوام کودھوکادیا،انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی دفعہ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے ہیں ۔


ای پیپر