Big News about President Trump
04 جنوری 2021 (20:01) 2021-01-04

واشنگٹن:امریکی صدر ٹرمپ انتخابی نتائج بدلنے کے لیے حربے استعمال کرنے لگے، ریاست جارجیا کے حکام کو دوبارہ گنتی کے لیے مزید ووٹ تلاش کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی ریکارڈ شدہ فون کال سامنے آگئی جس میں وہ ریاست کو ہی دھمکیاں دیتے رہے اور اپنی سیٹ بچانے کیلئے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے رہے ،امریکی صدر کے عہدہ صدارت کے چند دن باقی رہ گئے ہیں ،امریکی صدر کی ایک خفیہ کال سامنے آگئی ہے جس میں وہ جارجیا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ بریڈ رافنسپر کو کال پر کہتے رہے کہ" وہ صرف گیارہ ہزار سات سو اسی ووٹ تلاش کرنا چاہتا ہیں ۔

ٹرمپ کی کال کے بعدجارجیا کے سیکرٹری آف سٹیٹ بریڈ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جارجیا کے نتائج درست تھے اس میں کسی قسم کی دھاندلی ریکارڈ نہیں ہوئی ،ٹرمپ کی خفیہ کال ریکارڈ سامنے آنے کے بعد انہیں امریکی میڈیا  اور عوام کی طرف سے خوب تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔


ای پیپر