Assad Khatak Expose Veena Malik
04 جنوری 2021 (20:33) 2021-01-04

پشاور:اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے سابق اہلیہ اور متحدہ عرب امارات کی ریاست میں تعینات قونصل جنرل پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد سے کی اپیل کردی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد خٹک نے کہا کہ ان کی سابقہ اہلیہ وینا ملک فوج  سمیت دیگر ریاستی اداروں کو بدنام کر رہی ہیں مگر متعلقہ اداروں کے حکام نوٹس نہیں لے رہے۔اسد خٹک نے دعوی کیا کہ وینا ملک انہیں فوج،  خفیہ ایجنسیوں کے  نام سے ڈراتی اور دھمکیاں دیتی ہیں، وہ آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان معاملات کی تفتیش کروائی جائے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ دبئی کی عدالت نے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ ان کے حق میں دیتے ہوئے دبئی کی حکومت کو ہدایات کی تھیں کہ اسد خٹک کے بچے دبئی سے باہر نہیں جانے چاہئیں اور ابھی تک تکنیکی اعتبار سے ان کے بچے وہاں سے باہر نہیں گئے لیکن وینا ملک نے وہاں تعینات پاکستانی قونصل جنرل کی مدد سے ان کے بچوں کو اغوا کیا۔

اسد خٹک نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے بچوں کو اغوا کرنے کے معاملے پر وینا ملک کو قانونی نوٹس بھی بھجوا رکھا ہے اور وہ پاکستان محض اپنے بچوں کی خاطر ہی آئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔


ای پیپر