PTI government, roads, development, country, Murad Saeed
04 جنوری 2021 (16:03) 2021-01-04

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے، لوگوں کو روزگار ملے گا ، سڑک بنائیں گے مگر یہ نہیں کہیں گے کھاتا ہے تو کھلاتا بھی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ روڈ سیفٹی کی پہلی پالیسی بھی تحریک انصاف کی حکومت نے بنائی۔ موٹر ویز پولیس کی ضروریات کو پی سی ون کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس اور این ایچ اے عوام کو ضروری اطلاعات بروقت پہنچاتے ہیں۔ اس وقت 609 جونیئر پٹرولنگ آفیسرز بھرتی کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ایچ ایم پی نے کم وسائل میں بھی ذمہ داریاں نبھائیں ، جن لوگوں نے زندگیاں قربان کیں انہیں سلام پیش کرتے ہیں ، پٹرولنگ کیلئے گاڑیاں ، کیمرے چاہئیں تھے جو پہلے موجود نہیں تھے۔

مراد سعید نے کہا کہ ہمارا کام موٹر وے پر پٹرولنگ اور سڑک بنانا ہے ، ایسے فیصلے ہماری اور آپ کی حفاظت کیلئے ہوتے ہیں۔ ہم 6147 کلومیٹر موٹرویز اور سڑکوں کا جال بچھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بائی پاس کا رواں ماہ آغاز ہوگا ، موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات کئے ، موٹر وے خوشاب، آواران کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیالکوٹ ، کھاریاں اور پھر کھاریاں ، راولپنڈی موٹر وے پر بھی جلد کام شروع ہوگا۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کو یقینی بنائیں گے ، سڑکوں کے جال بچھنے سے عوام کو ترقی کے مواقع ملیں گے۔


ای پیپر