pakistani,embassy,closed,america,threat,global epidemic
04 جنوری 2021 (15:28) 2021-01-04

واشنگٹن : عالمی وبا کے خطرے کے پیش نظر امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو تین دن کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کے خطرے کے پیش نظر امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 4 سے 6 جنوری تک واشنگٹن میں امریکی سفارتخانہ بند رکھا جائیگا ۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی وبا کے خطرے کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانہ کا قونصلر حصہ بھی اس کی زد میں آئیگا۔اس سارے وقت کے  دوران سفارتخانے کے عملے کے عالمی وبا کے ٹیسٹ کئے جائیں گے اور سفارتخانے کی عمارت کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے وائرس کش سپرے کیا جائیگا۔

ان تین  دنوں میں قونصلر سروسز دستیاب نہیں ہوں گی البتہ ویزہ اور پاسپورٹ کی تجدید ہو سکے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ویزہ سروسز آن لائن دستیاب ہوں گی۔ 

یاد رہے کہ امریکہ میں عالمی وبا کی تازہ ترین لہر کے بعد صورتحال ایک بار پھر خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے اور اسی وجہ سے پاکستانی سفارتخانہ نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ 


ای پیپر