veena malik,asad khatak,reach,Pakistan,court,notice
04 جنوری 2021 (14:10) 2021-01-04

اسلام آباد : پاکستان کی متنازعہ اداکارہ وینا ملک کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جب ان کے سابق شوہر اسد خٹک اپنے بچوں کی دبئی سے پاکستان سمگلنگ کا کیس لڑنے کیلئے پاکستان آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی متنازعہ اداکارہ وینا ملک ان دنوں ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں جب ان کے سابق شوہر اسد خٹک نے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ وینا ملک نے بچے دبئی سے پاکستان سمگل کئے ہیں اور ان کی دبئی سے ایگزٹ کاغذات میں شامل ہی نہیں۔ انہوں نے وینا ملک کو 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیجا اور اب وہ اپنے کیس کی پیروی کرنے کیلئے پاکستان آگئے ہیں۔

اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اسد خٹک نے کہا کہ اب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ٗ میری خاموشی کو بزدلی سمجھا جا رہا ہے۔مجھے امید ہے کہ پاکستان میں ایک باپ کو انصاف ملے گا۔ کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں یہ صرف اللہ ہی جانتا ہے۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

اسد خٹک نے کہا کہ وینا ملک دبئی سے میرے بچوں کو لے کر پاکستان فرار ہوگئی تھیں ٗ میں اپنے بچوں کو لینے اور کیس لڑنے کیلئے پاکستان آیا ہوں اور اب وینا ملک کیخلاف قانونی جنگ لڑوں گا۔وینا ملک میرے بچوں کے ساتھ برا سلوک کر رہی ہے۔


ای پیپر