sanam jang,divorce,separation,qassam,false,news
04 جنوری 2021 (11:37) 2021-01-04

کراچی : مایہ ناز ادکارہ اور میزبان صنم جنگ نے طلاق کی خبریں پر آخر کار سچ بتا دیا اور ان تمام خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ قسام سے علیحدگی کی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

سوشل میڈیا پر صنم جنگ نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر آخر کار بات کرتے ہوئے قسام کے ساتھ اپنی ایک سیلفی شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ان کی اپنےشوہر کے ساتھ علیحدگی کی تمام خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیںاور یہ سارا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب میرے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک صارف نے میری طلاق کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے لکھا کہ اس کے باہر ہر طرف میری طلاق کی باتیں ہونا شروع ہو گئی۔ میری کوئی ارادہ نہیںتھا کہ میں اس قسم کی بیہودہ خبروں پر کوئی ردعمل دوں میرے شوہر کو روز کئی لوگوں کے فون آنا شروع ہو گئے اور ہمارے خاندان میں اس خبر کی وجہ سے پریشانی پھیل گئی۔

انہوں نے لکھا کہ قسام اور میں بہت خوشی والی شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں اور اگلے ہفتے ہماری شادی کی چھٹی سالگرہ بھی منائی جائیگی۔میں بہت شکر گزار ہوں گی اگر لوگ میری طلاق کی جھوٹی خبریں پھیلانا بند کر دیں گے ۔

یاد رہے کہ صنم جنگ کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ان کے ایک مداح نے یہ لکھا تھا کہ ’’ صنم تمہیں طلاق کیوں ہوئی‘‘۔ اس پر صنم نے اس کی بات کو مزاح میں تبدیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ تمہاری وجہ سے ‘‘۔ لیکن پھر یہ معاملہ قومی میڈیا پر آیا تو صنم جنگ کو اس کی صفائی دینا پڑی۔


ای پیپر