pia,uk,pakistan,flight,one,passenger,370,empty,seats
04 جنوری 2021 (11:23) 2021-01-04

اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی برطانیہ سے پاکستان آنیوالی پرواز میں 370 نشستیں خالی ٗ صرف ایک مسافر کیلئے عام پرواز چارٹر طیارے میں تبدیل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 9702مانچسٹر سے اسلام آباد آرہی تھی جس میں 371 مسافروں کی گنجائش تھی لیکن سفر کرنے کیلئے صرف ایک مسافر نے پی آئی اے کو ترجیح دی اس طرح مانچسٹر سے اسلام آباد پرواز کے دوران طیارے میں صرف ایک مسافر نے سفر کیا اور 370 نشستیں خالی رہیں۔ اس طرح سے مسافر کیلئے پی آئی اے کی ایک عام پرواز چارٹر طیارے میں تبدیل ہو گئی۔

برطانیہ سے پاکستان آنیوالے اس واحد مسافر کا تعلق گجرات سے ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پر عالمی پابندیوں کیلئے یہ مزید خسارے والا ادارہ بن چکا ہے اور جو چند لوگ اس پر سفر کرتے تھے انہوں نے بھی عالمی اداروں کی طرف سے حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہونے کے الزام میں پابندی لگنے کے بعد پی آئی اے پر سفر کرنے سے احتراز کرنا شروع کردیا ہے۔


ای پیپر