Death toll, pandemic, Pakistan, patients, second wave, NCOC, WHO
04 جنوری 2021 (08:44) 2021-01-04

لاہور : پاکستان میں عالمی وبا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مزید 39 مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وبا سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 350 ہو گئی ، 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ ، ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 722 ہو گئی ہے۔

این سئ او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 4 لاکھ 88 ہزار 529 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 42 ہزار 457 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وبا کے بڑھتے خدشے کے پیش نظر ، لاہور گوجرانوالہ اور ملتان کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاد کر دیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں وبا کے 2284 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، بلوچستان میں وبا کے مثبت کیسز کی شرح 9.02 فیصد ہے، سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 7.23 فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 4.65 فیصد ہے، پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.16 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 3.12 فیصد ہے، گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی شرح 1.11 فیصد ہے، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 8.39 فیصد ریکارڈ، راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح 3.84 فیصد ریکارڈ، فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ریکارڈ، ملتان میں مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصد ریکارڈ جبکہ آزاد جموں کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 6.16 فیصد ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.12 فیصد ریکارڈ ہوئی۔


ای پیپر