ملکی تاریخ میں پہلی بار سونا ریکارڈ ترین سطح سے تجاوز کر گیا
04 جنوری 2020 (20:41) 2020-01-04

کراچی :عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہو نے کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا90ہزار روپے کی ریکارڈ ترین سطح سے تجاوز کر گیا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا41ڈالر مہنگا ہو کر1552ڈالر پر جا پہنچا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2300روپے کے اضافے سے90ہزار200روپے اور دس گرام سونا1972روپے کے اضافے سے77ہزار332روپے کی ریکارڈ سطح پر دیکھا گیا ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا1ڈالر مہنگا ہو اتاہم گذشتہ دن ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا550روپے اور دس گرام سونا472روپے مہنگا ہو گیا ۔


ای پیپر