آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا
04 جنوری 2020 (20:04) 2020-01-04

لاہور:مہنگائی میں پسی عوام پر کا ایک اور وار۔چکی آٹا 4روپے فی کلو مہنگا ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مہنگائی میں پسی عوام پر کا ایک اور وار کر دیا گیا ہے۔ چکی آٹا 4روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ۔حکام آٹا چکی ایسوی ایشن کے مطابق چکی آٹے کی قیمت 60 روپے سے بڑھا کر 64 روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔آٹا چکی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ قیمت میں اضافہ گندم کی قیمت میں فی من اضافہ کے بعد کیا گیا ہے،فی من گندم 2400 سے بڑھ کر 2560 روپے ہو گئی ہے۔


ای پیپر