سی این جی کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو دھرنا ہو گا : ایسوسی ایشن
04 جنوری 2020 (18:22) 2020-01-04

کراچی :کراچی میں سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کوایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیرمین عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ سدرن گیس کی انتظامیہ نے صورتحال بہتر ہونے کے لیے ایک ہفتہ کاوقت دیا ہے تاہم سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ واضح جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔چیرمین عبد السمیع خان نے مزید کہا سی این جی کی عدم فراہمی کو بیس دن ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے متعدد ٹرانسپوٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ، دھرنے شرکت کے حوالے سے ٹرانسپوٹروں کو نمایندوں کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔


ای پیپر