Image Source : Facebook

زرداری ،بلاول کی مولانا فضل الرحمن ،چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات
04 جنوری 2019 (23:33) 2019-01-04

اسلام آباد :سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمن اور چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا ۔

جمعہ کوپیپلزپارٹی کے چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یہاں سینیئر صحافی کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کی اس موقع پر مولانا فضل الرحمن اور چوہدری شجاعت حسین کی بھی ان سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں زرداری خاندا ن کے خلاف نیب کیسز اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپوزیشن کی آئندہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔


ای پیپر