Image Source : Facebook

پریس کانفرنس کے دوران صحافی کا فون بجنے پر آسٹریلوی کپتان ٹم پین کا حیران کن ردعمل
04 جنوری 2019 (21:29) 2019-01-04

سڈنی: آسٹریلوی کپتان نے صحافی کا فون اُٹھا یا اور آنے والی فون کا ل ریسیو کر لی اور خوب مزے سے باتیں کرنے لگا ،جی ہاں ایسا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس ہو رہی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے بھی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور دوران پریس کانفرنس صحافی کے رکھے فون پر آنے والی کال خود ہی ریسیو کرکے باتیںکرنا شروع کر دیں ،اکثر صحافی پریس کانفرنس کے دوران اپنا موبائل فون ریکارڈنگ کیلئے مائیک کیساتھ رکھ دیتے ہیں اورفون کی بیل کو خاموش کر دیتے ہیں لیکن غلطی سے آسٹریلوی صحافی فون کی بیل کو خاموش کرنا بھول گئے ۔

دوران پریس کانفرنس صحافی کے فون کی بیل بجنا شروع ہو گئی ،جس پر آسٹریلوی کپتان نے بغیر کسی ناخوشگواری دکھاتے ہوئے فون کو موصول کیا اور پوچھا کہ فون کس کا ہے اس کے بعد جواب دینا شروع کر دیا ۔میڈیا کے نمائندے صورتحال دیکھ کر مسکر ااُٹھے ۔


ای پیپر