Image Source : Facebook

امید کرتے ہیں عمران خان سیاست کے میدان بھی کامیاب ہونگے :ترک صدر
04 جنوری 2019 (20:14) 2019-01-04

انقرہ : ترک صدر طیب اردوان اور وزیر اعظم عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترک لوگوں کے درمیان محبت کئی دہائیوں سے چلی آرہی ہے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ ترکی کیساتھ تمام شعبوں خصوصاََ معشیت میں تعاون بڑھانا چاہتا ہیں ۔ ترک صدر نے بھی کاپریس کانفرنس میں عمران خان کی تعریف کرنا نا بھولے ۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں تبدیلی کیلئے ایک طویل جد و جہد کی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،بطور سپورٹس مین پاکستان کیلئے بہت بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں ، ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عمران خان کرکٹ کی طرح سیاست کے میدان میں بھی کامیاب ہونگے ۔

دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے پاک ، ترک دوستی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کی محبت طویل عرصے سے چلی آرہی ہے ،ترکی نے تعلیم کے شعبے میں بے پناہ ترقی کی ہے ،صحت کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے ترکی کے تجربہ سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کے ایشو پر بھی ترکی ہماری مدد کرے ۔

طیب اردوان نے پاکستان کیساتھ معاشی تعاون کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ ہم ترک سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرینگے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ، ترک صدر نے ترکی کی فتح اللہ گولن تحریک کو پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے حکم کا بھی خیرمقدم کیا۔واضح رہے پاکستانی سپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتے ہی اس بارے میں فیصلہ دیا تھا۔

عمران خان نے افغانستان کے مسئلے پر بھی ترک تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں خطے میں امن و استحکام ہو ،اس سلسلے میں ہم نے ہمیشہ امن کیلئے بھارت کیساتھ بھی مذاکرات کو ترجیح دی ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان بنیادی تنازع کشمیر ہے ۔

وزیر اعظم عمران خا نے کہا کہ ہاﺅسنگ کے شعبہ میں بھی ترکی کی سکیموں سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا پاکستان میں غریب لوگوں کیلئے 50لاکھ گھر بنانے جا رہے ہیں جس میں ہم ترکی کے تجربہ کا فائدہ بھی اُٹھانا چاہتے ہیں، عمران خان نے اپنی خواہش کا اظہا رکر تے ہوئے کہ ترکی کیساتھ معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ہم کام کرنا چاہتے ہیں اس لیے اپنی معیشت کی ٹیم کو ساتھ لا یا ہوں ۔


ای پیپر