Image Source : Facebook

آصف زرداری کیلئے سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری ,بڑے کیس کی فائل بند
04 جنوری 2019 (17:30) 2019-01-04

اسلام آباد : آصف علی زرداری کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی ،اہم کیس این آر او ختم کر دیا گیا ،چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینج نے این آر او کیس کی سماعت کی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری او رسابق اٹارنی جنرل ملک قیوم این آر او کیس میں تمام الزامات سے سرخرو ہوگئے ، سپریم کورٹ نے تینوں کے خلاف این آر او کیس ختم کرتے ہوئے فیروز شاہ گیلانی کی درخواست نمٹا دی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آصف زرداری ، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل آچکی ،آگے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق صدر پرویزمشرف اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خلاف این او کیس میں درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی کی درخواست نمٹا دی۔

دوران سماعت درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی سے متعلق استفسار کرنے پر چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ کہ فیروز گیلانی علیل ہیں، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا عدالت نے فریقین کو نوٹس بھیجے تھے ، پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور ملک قیوم اثاثوں کی تفصیلات اور بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ کیس کے درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی کی جانب سے دائر درخواست میں پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا تھا کہ این آر او کے ذریعے کرپشن کیسز ختم کیے گئے، کرپشن کے کیسز ختم ہونے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا، درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ لوٹے گئے پیسوں کو وصول کیا جائے۔


ای پیپر