چیف جسٹس آف پاکستان چیئرمین نیب پر برس پڑے
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
04 جنوری 2019 (16:03) 2019-01-04

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان چیئرمین نیب پر برس پڑے، جسٹس ریٹائر جاوید اقبال اور پراسیکیوٹر جنرل کو فوری چیمبر طلب کرلیا۔

اسلام آباد میں ہسپتالوں کی کمی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی تو وفاقی سیکرٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ ترلائی میں 200 بستر کا ہسپتال بنا رہے ہیں، سی ڈی اے نے تاحال زمین الاٹ نہیں کی۔ وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ نیب انکوائری کے باعث زمین منتقل نہ ہوسکی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک درخواست پر پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں۔ نیب ہر معاملے میں انکوائری شروع کر کے سسٹم روک دیتا ہے، عدالتی احکامات کی تذلیل کراتا ہے، نیکی کا کام ہو رہا ہو تو ٹانگ اڑا کر بدنامی کرا دیتا ہے، کیا صرف نیب کے لوگ سچے اور بقایا سارا پاکستان چور؟ نیب کا تحقیقات کرنے کا کوئی معیار ہے یا نہیں، ہم نیب کے لوگوں کے وارنٹ جاری کر دیں تو ان کی کیا عزت رہ جائے گی۔ کیوں نہ چیئرمین نیب کا بطور سابق جج حاضری سے استثنی ختم کر دیں۔

سپریم کورٹ نے وراننگ دی کل تک سی ڈی اے کو زمین الاٹ نہ کی تو چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔


ای پیپر