'شہباز شریف چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی قبول نہیں، اس ایشو پر حکومت سے بھی اختلاف ہے'
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
04 جنوری 2019 (14:17) 2019-01-04

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی قبول نہیں، اس ایشو پر حکومت سے بھی اختلاف ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے سے بہتر ہے احتساب ختم کر دیا جائے۔

قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتار ہو کر بھی قوم کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں، چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں کے لئے ڈاکٹروں نے بیان دیا ان کو کھلی فضا میں رکھو۔ شیخ رشید نے آصف زرداری کے بھی بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔


ای پیپر