اس سال حج اخراجات ساڑھے تین سے چار لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
04 جنوری 2019 (10:59) 2019-01-04

اسلام آباد: ڈالر مہنگا اور روپیہ سستا ہونے سے حج اخراجات ساڑھے تین سے چار لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

آئندہ سال کیلئے حج پالیسی ڈرافٹ دس جنوری کو کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، حج کے لیے جنوری کے وسط تک درخواستیں طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری وفاقی کابینہ کو حج پالیسی پر بریفنگ دینگے۔ وفاقی کابینہ نے منظوری دی تو نئے ٹورز آپریٹرز کو حج آپریشن میں شامل کیا جائے گا۔ حج فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے سمیت اوپن سکائی پالیسی کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے فورا بعد حج پالیسی ڈرافٹ پر میڈیا بریفنگ کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔ حج پالیسی کا اعلان جنوری کے وسط میں ہونے کا قوی امکان ہے۔

اس سال سرکاری حج روپیہ کی قیمت میں کمی اور ڈالر میں اضافے کی وجہ سے مہنگا بھی ہونے کا امکان ہے۔ حج 2019ء کا سرکاری پیکج ساڑھے تین سے چار لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔


ای پیپر