فوٹو بشکریہ فیس بک

قومی کرکٹر محمد حفیظ کو بنگلہ دیش ائیرپورٹ پر مشکلات کا سامنا
04 جنوری 2019 (09:09) 2019-01-04

ڈھاکہ: قومی کرکٹر محمد حفیظ کو بنگلہ دیش ایئر پورٹ پر مشکل پڑ گئی، ویز اختم ہونے پر ایئر پورٹ حکام نے 5 گھنٹے تک بٹھائے رکھا۔

حکومتی مداخلت پر نیا ویزا جاری کر دیا گیا۔ محمد حفیظ بی پی ایل میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں سنچری کے بعد مسلسل ناکام اوپنر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ اپنے کیریئر کے دوران 55 ٹیسٹ میں 3644 رنز اسکور کرنے والے محمد حفیظ نے 10 سنچریز اور 12 ففٹیز اسکور کی ہیں۔

بعد ازاں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد حفیظ کو کپتان مقرر کردیا تھا۔


ای پیپر