Pakistan Gold Price
04 فروری 2021 (17:42) 2021-02-04

سونے کی قیمتوں کو ایک دفعہ پھر نظر لگ گئی ،دیکھتے ہی دیکھتے فی تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 33 ڈالر فی اونس کم ہوئی جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا ۔

صرافہ بازار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کمی واقعی ہوئی اور وہ ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہو گیا جب کہ 10 گرام سونا 558 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 22 روپے ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی 200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


ای پیپر