supreme court,Pakistan,justice,qazi faiz essa,media,control
04 فروری 2021 (14:57) 2021-02-04

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ملک میں میڈیا آزاد نہیں ٗ کب تک خاموش رہیں گے

بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس  دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو منظر طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے۔ جب میڈیا تباہ ہوتا ہے تو ملک تباہ ہوتا ہے۔حکومت پنجاب نے بلدیاتی ادارے تحلیل کر کے جمہوریت کا قتل کیا ۔ مارشل دور میں مقامی حکومتیں تحلیل ہوتی تھیں لیکن جمہوری دور میں ایسا نہیں سنا۔ 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ کہنے میں  عار نہیں کہ ملک میں میڈیا آزاد نہیں ٗ ملک میں کیسے میڈیا کو کنٹرول کیا  جا رہا ہے ٗ کیسے اصل صحافیوں کو باہر پھینکا  جا رہا ہے ۔جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ کب تک خاموش رہیں گے۔ ہر مخالف غدار اور حکومت کی حمایت کرنے والا محب وطن بتایا جا رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ کی طرف سے حکم دئیے  جانے کے بعد پنجاب حکومت نے اگست میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میںپانچ صفحات پر مشتمل تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔اس جواب میں بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے جواز میں زیر سماعت مقدمے کا حوالہ بھی دیا۔


ای پیپر