supreme court,sc,chief justice,steel mill,closed
04 فروری 2021 (12:24) 2021-02-04

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سٹیل مل بند پڑی ہے تو انتظامیہ کیوں رکھی ہے ؟ بند ادارے کو کسی چیف ایگزیکٹو یا ایم ڈی کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سٹیل مل ملازمین کے پرموشن کیس کی سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے سٹیل مل انتظامیہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ سٹیل مل کی حالت کی ذمہ دار انتظامیہ ہے۔پرموشن کیس میں ریمارکس دئیے کہ انتظامیہ اور افسران قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔ملازمین سے پہلے تمام افسران کو سٹیل مل سے نکالیں۔انتظامیہ کی ملی بھگت کے بغیر کوئی غلط کام نہیں ہو سکتا۔ کیا حکومت نے سٹیل مل انتظامیہ کیخلاف کوئی کارروائی کی۔

چیف جسٹس نے کہاکہ سٹیل مل کے بقیہ 3700 ملازمین کو آج فارغ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سٹیل مل کے 437 میں سے 390 افسران کو بھی آج فارغ کریں گے۔سب کو فارغ کرنے اور آج سٹیل مل کو تالا لگانے کا حکم دیں گے۔عملی طور پر سپریم کورٹ کا کوئی وجود نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے وزیر منصوبہ بندی ٗ وزیر نجکاری ٗ وزیر صنعت و پیداوار اور سیکرٹریز کو فوری طلب کر لیا۔


ای پیپر