iran,defeated,us,ICJ,america,sanctions,International Court of Justice
04 فروری 2021 (11:11) 2021-02-04

ہیگ : ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکہ کو بہت بڑی شکست دیدی۔ اب امریکہ کی طرف سے لگائی جانیوالی پابندیوں کا کیس عالمی عدالت انصاف میں سنا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی پابندیوں کیخلاف ایران نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا ہے۔عالمی عدالت میں امریکہ نے اپیل کی تھی کہ ایران کی طرف سے دائر کی جانیوالی د رخواست قابل سماعت نہیں ہے لیکن عدالت نے  امریکہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے درحواست کو قابل ضمانت قرار دیدیاہے۔

امریکہ نے اپنی اپیل کی تھی کہ کیس عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار سے باہر ہےجسے عدالت کی طرف سے رد کر  دیا گیا ہے اوراب عالمی عدالت انصاف میں یہ کیس چلے گا کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر عائد کی جانیوالی پابندیاں کس حد تک درست ہیں۔

ایران کی طرف سے دائر درخواست کو قبول کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف کی طرف سے ریمارکس دئیے گئے کہ امریکی اقدامات سے ایران کی معیشت کو نقصان پہنچا اور اس کیس میں ہم اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کریں گے کہ آیا اس کی ضرورت تھی اور کیا وجوہات تھیں جس کی وجہ سے یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ عالمی عدالت انصاف کے 15 ججوں نے مشترکہ فیصلہ تحریر کیا جس میں ایک جج نے اختلاف کیا۔ایران کا عدالت میں موقف ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد سے عائد پابندیوں کو عدالت ختم کر دے۔


ای پیپر