بھارتی کسانوں پر ٹریکٹر چڑھا دیا گیا ٗ 2 خواتین ہلاک
04 فروری 2021 (10:02) 2021-02-04

نئی دہلی :بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب میں ٹریکٹر نے کسان مظاہرین کو رونڈ ڈالا۔2 خواتین ہلاک جبکہ 3 رخمی ہو گئیں۔

بھارت میں انتہا پسند مودی حکومت میں مظالم بڑھتے جا رہے ہیںاور اب اطلاع آئی ہے کہ بھارتی پنجاب میں ٹریکٹر نے احتجاج کرنے والوں کسانوں کو روند  ڈالا ٗ اس حادثہ میں دو خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔

بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کسانوں کی بات کیوں نہیں سن رہی ٗ انہیں کیوں مار اور دھمکا رہی ہے۔مسئلے کو حل کیوں نہیں کیا جا رہا۔دہلی کسانوں سے گھراہوا ہے۔اسے قلعے میں کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج اب خطرناک رخ اختیار کر رکھا ہے۔ بھارتی کسانوں نے 6 فروری سے ملک گیر ہڑتال کی اپیل کر دی ہے جس کے بعدمودی سرکار کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں اور وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔


ای پیپر