pdm,meeting,today,maryam nawaz,bilawal,pm imran khan
04 فروری 2021 (08:52) 2021-02-04

اسلام آباد :پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد ہو رہا ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ حکومت کو گرانے کیلئے لانگ مارچ ٗ  استعفوں  یا دھرنوں میں سے کون سی آپشن پر عمل کیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف وفود کے ہمراہ شرکت کریں گے۔اجلاس میں حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور سیٹ الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ٗ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے یا نہ لانے پر حتمی فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔میاں نواز شریف نے حکومت کیخلاف تحریک میں پوری قوت استعمال کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے کل رات گئے مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ایک طویل ملاقات کی۔اہم تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم متفق ہے اور بڑے فیصلے ہونے جا رہے ہیں۔ مگر ایک فیصلے پر تو کوئی اختلاف ہی نہیں کہ عمران خان کو گھر جانا پڑے گا۔اس کیلئے کیا لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگا اس کا اعلان آج کیا جائیگا۔31 جنوری تک ہم نے اس حکومت کو موقع دیا تھا کہ ملک کو کسی سیاسی بحران میں دھکیلے بغیر یہ نئے انتخابات کا اعلان کریں۔چونکہ اب حکومت نے 31 جنوری گزر جانے کے باوجود ایسا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی عمران نیازی صاحب نے استعفیٰ دیا ہے تو اب پی ڈی ایم کی لیڈر شپ اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔


ای پیپر