چین میں کرونا وائرس کا اندوہناک واقعہ ، کیسے معذور بچہ بھوک سے مر گیا
04 فروری 2020 (21:01) 2020-02-04

بیجنگ : چین میں کورونا وائرس کے شکار والد کو قرنطینہ میں لے جانے کے باعث گھر میں اکیلا رہ جانے والا معذور بچہ ہلاک ہوگیا.

چینی حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کرنے پر دو افسران کو برطرف کردیا۔ چین کے صوبے ہوبئی میں 16 سالہ معذور بچہ یان شینگ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ رہتا تھا۔یان شینگ کا والد اس کی دیکھ بھال کرنے والا واحد شخص تھا تاہم ایک ہفتے قبل اس کے والد اور بھائی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر حکام نے دونوں کو زبردستی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اسپتال منتقل کردیا۔

گھر پر اکیلا رہ جانے والا یان شینگ ایک ہفتے بعد موت کے منہ میں چلا گیا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس ایک ہفتے کے دوران وہ صرف دو بار ہی کچھ کھا سکا۔


ای پیپر