Image Source : Facebook

شاہ محمود قریشی نے بھارت کا گھناﺅنا چہرہ بے نقاب کر دیا
04 فروری 2019 (23:32) 2019-02-04

لندن:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں آج تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرایک بھی مقدمہ نہیں چلا سب سے بڑی جمہوریت کے دعویداربھارت نے کیوں سینسرشپ لگائی ہوئی ہے، لاکھوں کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

عالمی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کےلیے زندگی مشکل تربنائی جارہی ہے ، شاہ محمود قریشی نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ بھارت میں آج تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرایک بھی مقدمہ نہیں چلا .

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پراقوام متحدہ کی رپورٹ بھی آچکی ہے سب سے بڑی جمہوریت کے دعویداربھارت نے کیوں سینسرشپ لگائی ہوئی ہے،لاکھوں کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔


ای پیپر