پنجاب میں تحریک انصاف کی تنظیم نو
04 فروری 2019 (23:02) 2019-02-04

لاہور : پنجاب میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کیلئے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئیں۔

اعجاز چوہدری پنجاب میں تنظیم نو کے حوالے سے سفارشات تیار کریں گے ۔ سفارشات نئے تنظیمی ڈھانچے کو مدنظر رکھ کر تیار کی جائیں گی اور سفارشات کی تیاری میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا ۔

مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے اعجاز چوہدری کو دی جانے والے ذمہ داری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر