Image Source : Website ISPR

پاکستان کیخلاف سازشیں ہر صورت ناکام بنائیں گے:آرمی چیف
04 فروری 2019 (17:50) 2019-02-04

راولپنڈی :کور کمانڈر کانفرنس کے اہم ترین اجلاس میں آرمی چیف نے دشمنوں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف سازشیں ہر صورت ناکام بنائیں گے ،ان کا کہنا تھا ضرور ت اس بات کی ہے کہ بہتر امن صورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچائیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان اور یوم کشمیر پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفر نس کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا گیا ،کانفرنس میں علاقائی امن بالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا ، کورکمانڈر کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے معصوم کشمیریوں پر مظالم بھی زیر بحث آئے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا ملک دشمن عناصر ناکام بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ،وقت آگیا ہے کہ مربوط قومی لائحہ عمل سے ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنا دی جائیں،کانفر نس میں ،آرمی چیف کا کہنا تھاکہ اپنی سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوٹوک الفاظ میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف سازشیں ہر صورت ناکام بنائیںگے ۔


ای پیپر