Image Source : Facebook

دبئی سمیت عرب امارات میں اچانک تعلیمی ادارے بند
04 فروری 2019 (17:33) 2019-02-04

دبئی : دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بارشیں اور گرد و غبار کا سلسلہ جاری ہے، دبئی میں بارش اور تیز ہواﺅں کے باعث گلوبل ولیج ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شارجہ میں گرد آلود ہواﺅں کے راج کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ عجمان اور ابوظبی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، دبئی کے بھی متعدد علاقوں کو گرد آلود ہواوں نے لپیٹ میں لے لیا۔گرد آلود موسم کی وجہ سے متعدد اسکولوں میں جلد چھٹی کردی گئی۔


ای پیپر