سونالی نے کینسر کو شکست دیدی 
04 فروری 2019 (17:31) 2019-02-04

بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ سونالی بیندرے نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دے ڈالی اور واپس شوبز کی دنیا میں لوٹ آئیں

تفصیلات کے مطابی سونالی بیندرے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئیں تھیں اور ان کا علاج امریکہ میں جاری تھا۔ اب ان کی انڈیا میں واپسی ہو چکی ہے ۔ سونالی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی بیمار ی میں جن لوگوں نے ان کیلئے دعائیں کیں وہ اس کیلئے سب کی بہت شکر گزار ہیں۔ 

سونالی نے مزید لکھا کہ وہ شوبز کی دنیا میں واپس لوٹ آئی ہیں اور واپس اپنے ملک بھی آچکی ہیں۔ 


ای پیپر