Image Source : Facebook

مریم نواز نے نواز شریف کی صحت سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر سنادی
04 فروری 2019 (16:51) 2019-02-04

لاہور : مریم نواز نے نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے انتہائی تشویشناک بات کہہ دی ، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ز پریشان نظر آرہے تھے ،دعاہے کہ اللہ نواز شریف کو اچھی صحت اور لمبی زندگی عطا کرے ۔

مریم نواز نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے نواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹر پریشان نظر آ رہے تھے ،انہوں نے نواز شریف کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ،ڈاکٹرز مریض ٹیسٹ کیلئے ایک دفعہ پھر نواز شریف کو ہسپتال لے کر آئے ہیں ، مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے سروسز ہسپتال پہنچیں تو صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب کی طبیعت اب کیسی ہے جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا اللہ خیر کرے ۔

دوسری طرف نواز شریف کے بھانجے محسن لطیف نے آج صبح نوا زشریف سے ملاقات کی ،ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے وہ کچھ کھا پی نہیں رہے آج صبح ناشتہ میں صرف پپیتا کھا یا ہے ،محسن لطیف گھر سے ناشتہ لے کر آئے لیکن خرابی صحت کی وجہ سے وہ ناشتہ نہیں کر سکے ۔


ای پیپر