بیوی نے پیزا نہ کھلانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی 
04 فروری 2019 (15:51) 2019-02-04

قاہرہ: دنیا بھر میں شادی شدہ جوڑوں میں اکثر باہمی مطابقت نہ ہونے کی وجہ سے نوبت طلاق تک پہنچتی ہے لیکن مصر کی ایک بیوی کی طلاق کی وجہ نے دنیا بھر کو حیران کر ددیا ہے ۔ ایک بیوی نے صرف اس وجہ سے کہ اس کے شوہر نے اسے پیزا کھلانے سے انکار کر دیا اس سے طلاق لینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مصر کی رہائشی 30سالہ غالیہ نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ اس نے اپنی شوہر کو کہا کہ اس کا پیزا کھانے پر دل کر رہا ہے اس لئے وہ اسے پیزا منگوا کر دے مگر اس کے شوہر نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ پیزا تو بے حد مہنگا ہوتا ہے۔ 

مزید برآں درخواست میں غالیہ نے اپنے شوہر پر کنجوس ہونے کا الزام لگایا ہے۔ بیوی کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر خوشحال ہے اور فیشن ڈیزائنر ہے مگر انتہائی کنجوس ہے۔ وہ اسے ہفتے میں صرف ایک بار کھانا دیتا ہے اور اس کی وجہ سے اس کا وزن 9کلو کم ہو گیا ہے اور وہ اینیما نامی بیماری کا شکار ہو گئی ہے۔ 


ای پیپر