فوٹو بشکریہ فیس بک

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی
04 فروری 2019 (15:44) 2019-02-04

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، بلے بازوں میں قومی کھلاڑی بابراعظم کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔ ٹاپ ٹین بولر میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا۔

آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی میں انگلینڈ تاحال پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا بدستور 5واں نمبر ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں بابراعظم کی 5 ویں پوزیشن برقرار ہے۔ فخر زمان 2 درجے بہتری کے بعد نوویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ امام الحق 9 درجے ترقی پاکر 16 ویں پوزیشن پر آگئے۔

بولنگ میں حسن علی 2 درجے تنزلی کر کے 14 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ بھارتی بولر جسپریت بومرا سرفہرست ہیں جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ چوتھے نمبر پر ہیں۔


ای پیپر