اسرائیلی حکومت کا بیت المقدس کی بے حرمتی کا نیا طریقہ
04 فروری 2019 (14:42) 2019-02-04

بیت المقدس : اسرائیل آئے روز بیت المقدس کی بے حرمتی کر کے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتا رہتا ہے لیکن اس بار اسرائیلی حکومت کی طرف سے بیت المقدس کی بے حرمتی ایک ایسے انداز میں کی گئی ہے کہ دنیا بھر میں امت مسلمہ میں غم و غصہ کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے آسمان سے گلائیڈرز کو مسجد اقصیٰ پر پرواز کروائی گئی ہے ۔ 

اسرائیلی حکومت کی طرف سے اس قبیح فعل پر بیت المقدس کے خطیب شیخ محمد حسین نے شدید مذمت کرتے ہوئے گلائیڈرز کو اجازت دینے پر اسرائیلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی قبیح حرکت ہے اور اس طرح کا واقعہ اس سے قبل کبھی دیکھا نہیں گیا۔اس حرکت کا مقصد صرف اور صرف مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے 3گلائیڈرز کو مسجد اقصیٰ کے اوپر سے پرواز کی اجازت دی گئی تھی۔ جس کے بعد یہ گلائیڈرز مسجد اقصیٰ کے اوپر قریب سے پرواز کرتے ہوئے قریبی علاقہ حارہ الیہود میں اترے تھے۔ یہ علاقہ خاص طور پر اسرائیلی اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ 


ای پیپر