سعودی نرس نے مریض کو سیڑھیاں چڑھا کر سب کے دل جیت لئے
04 فروری 2019 (13:53) 2019-02-04

ریاض : سعودی نرس نے ایک نوجوان مریض کو سیڑھیاں چڑھائیں اور اس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق ریاض کے امیر سلطان سٹی ہسپتال میں ایک نوجوان وہیل چیئر پر سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا اور مسلسل ناکام ہو رہا تھا جس پر ایک نرس نے اس کی مدد کی ٗ اس کو کہا کہ آپ گھبرائیں نہیں ٗ کوشش کرتے رہیں میں آپ کے ساتھ ہوں۔ جس کے وہیل چیئر پر بیٹھے اس نوجوان اور نرس دونوں نے مل کر کوشش کی اور سیڑھیاں چڑھنے میں کامیاب ہوگئے۔

جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تو پوری دنیا میں نرس کے اس اقدام پر سراہا گیا اور اس کیلئے خاص طور پر دعائیں کی گئیں۔ 


ای پیپر