فوٹو بشکریہ فیس بک

'عمران خان کہتے تھے قرضہ نہیں لوں گا، اب قرض کیلئے دورے کرتے ہیں'
04 فروری 2019 (13:19) 2019-02-04

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ناتجربہ کار لوگ ملک کو چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

خورشید شاہ کا سکھر میں حکومت پر ایک بار پھر تنقید وار، بولے ان کو نہیں پتہ غلط بیانات سے معیشت کو کتنا نقصان پہنچتا ہے، سیاستدانوں کو جیل میں ڈالنے سے ملک کو ہی نقصان ہوتا ہے۔ جہاں آئین 25، 26 سال بعد ملے وہاں ایسی صورتحال نقصان دہ ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی میں ایسے بیانات دیئے گئے جن سے اب منہ موڑا جا رہا ہے۔ عمران خان کہتے تھے قرضہ نہیں لوں گا، اب قرض کیلئے دورے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا معاشی صورتحال ہر نئی حکومت کیلئے چیلنج ہوتی ہے۔ معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔ سیاستدانوں کی ایک کمٹمنٹ ہوتی ہے جسے پورا کیا جاتا ہے، کمٹمنٹ پوری نہ کرنے والے سیاستدان مستعفی ہو جاتے ہیں۔


ای پیپر