کشمیریوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کو شرمندہ کر دیا
04 فروری 2019 (12:31) 2019-02-04

سری نگر : دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار انڈیا کا پول ہر نئے دن کھلتا رہتا ہے۔ اب کشمیری عوام نے ایک بار پھر یہ پول سوشل میڈیا کے بیچ بازار میں کھول کر رکھ دیا ہے جب ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ’’انڈیا سے آزادی‘‘ کا بنا ہے ۔ 

ٹویٹر پر دنیا بھر سے مسلمانوں اور خاص طور پر کشمیریوں نے اس ٹرینڈ میں حصہ لیا ہے جہاں پر بھارت سے آزادی کو ہی بنیادی مرکز خیال رکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کشمیریوں کا موقف ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور اسے فوری طور کشمیر سے نکل جانا چاہیے۔ 

کسی نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ اس سرخ لہو کی تابانی ایک روز ضرور ابھرے گی اور آزادی ہو گی ٗ کسی صارف نے اقوام متحدہ سے ٹویٹ کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ اسے فوری طور پر اپنی قراردادوں پر عمل کروانا چاہیے۔ ایک اور صارف نے پوسٹ کیا کہ کشمیر یوں پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں جن کا سدباب ہونا چاہیے۔ 


ای پیپر