شیخ رشید کی تربیت ہی اس انداز میں ہوئی ہے : سعید غنی
04 فروری 2019 (11:31) 2019-02-04

کراچی: پی پی رہنماسعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اعلیٰ ظرف اور شاندار روایات رکھتے ہیں جبکہ شیخ رشید کی تربیت ہی اس انداز سے ہوئی ہے کہ وہ عزت اور شرافت کی زبان نہیں سمجھتے ہیں۔

پارٹی چئیرمین کیخلاف وزیر ریلوے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ شیخ رشید کا وسیلہ روزگار صرف اور صرف بدکلامی رہا ہے۔ فواد چوہدری، فیاض چوہان اور شیخ رشید میں مقابلہ ہو رہا ہے کہ ان میں سے زیادہ بدتمیز کون ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ شیخ رشید نے سیاست کو آلودہ کر دیا ہے۔وزراء کی کارکردگی صرف اس چیز پر پرکھی جا رہی ہے کہ کون سا وزیر زیادہ گالیاں بکتا ہے۔ شیخ رشید جیسے لوگ اس لئے سیاست میں لائے جاتے ہیں تاکہ وہ مہذب سیاست کو گالی بنادیں۔


ای پیپر