فوٹو بشکریہ فیس بک

سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا
04 فروری 2019 (10:43) 2019-02-04

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا ہارٹ ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگٹو آیا ہے۔ ہارٹ اٹیک جاننے کے لیے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے پی آئی سی بجھوائے گئے تھے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کے دوران ہارٹ اٹیک کے حوالے سے ٹیسٹ نیگٹو آیا۔ ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگٹو آنے کا مطلب ہے نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔

جناح ہسپتال بورڈ کا ٹروپ ٹی ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد نواز شریف کا دوبارہ ٹروپ آئی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اچانک طبیعت خراب ہونے پر نواز شریف کو جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

پرنسپل سمز ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ رپورٹ آنے تک نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں رکھا جائے گا، مزید علاج کا فیصلہ بعد میں کرینگے۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

سابق وزیر اعظم کو مختلف ٹیسٹ مکمل ہونے پر او پی ڈی سے وی وی وی آئی پی بلاک منتقل کر دیا گیا۔


ای پیپر